’امید ہے حکومت سنجیدہ فیصلے کرے گی‘: گڈز ٹرانسپورٹرز سے آج مذاکرات کا ایک اور دور

397724 1656736999


پاکستان حکومت اتوار کو ایک مرتبہ پھر گذشتہ نو روز سے جاری گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ختم کرنے کی کوشش کرے گی۔

سندھ گورنر کی جانب سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق ان کی زیر صدارت 16 اگست یعنی آج ایک اجلاس ہونے جا رہا ہے جس میں وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر شریک ہوں گے۔

یہ حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا تیسرا دور ہو گا۔

اس سے قبل حکومت سے مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہ ہونے کے بعد آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس نے 8 اگست کو ہڑتال شروع کی تھی جس سے ملک میں سامان کی ترسیل اور برآمدات متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوا۔

ٹرانسپورٹروں کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ تبدیلی کا فیصلہ واپس لے اور اس کے بجائے قیمتوں کا تعین ماہانہ بنیاد پر کرے۔

حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان تین مرتبہ مذاکرات کی ناکامی کے بعد اتوار کو ایک بار پھر مذاکرات ہونے جا رہے ہیں۔

اس حوالے سے صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن محمد اویس چوہدری نے بھی ایک بیان میں تصدیق کی ہے اور کہا کہ ’امید ہے آج کے مذاکرات میں حکومت سنجیدہ فیصلے کرے گی اور معاملات کو حل کرنے کی طرف عملی پیش رفت ہوگی۔‘

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا کہ ’ملک بھر میں ٹرانسپورٹرز کی پرامن ہڑتال نویں روز میں داخل ہو چکی ہے۔ پاکستان بھر میں گڈز ٹرانسپورٹ کا پہیہ رکا ہوا ہے۔

’ہم حکومت سے محاذ آرائی نہیں چاہتے، ہم اپنے جائز مطالبات کا قابل عمل اور مستقل حل چاہتے ہیں۔‘

محمد اویس چوہدری نے واضح کیا کہ صرف وعدوں اور یقین دہانیوں کی بنیاد پر ہڑتال ختم نہیں کی جائے گی۔ مطالبات پر ٹھوس فیصلہ اور عملی اقدامات ضروری ہیں۔

آل ٹرانسپورٹر کے صدر اویس چوہدری نے جمعرات کو انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں ملکی معیشت اور ٹرانسپورٹر کو درپیش مالی بحران پر کہا تھا کہ ’چھ روز کی معطلی کے باعث اب تک معیشت کو 50 ارب روپے کا بھاری نقصان ہو چکا ہے۔‘

تاہم حکومت کی جانب سے اس بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے اور نہ اس دعوے کی تصدیق کی گئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی جاری غیر معینہ مدت کی ہڑتال کے معاملے پر ٹرانسپورٹر تنظیموں کے درمیان اختلافات سامنے آئے ہیں، جہاں کراچی میں منگل کو آل پاکستان ٹرانسپورٹ اتحاد نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ 14 اگست کے بعد ملک بھر کے ٹرانسپورٹرز سے مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ