حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ.webp


حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 20 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا، ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے جب کہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئے فیصلے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 390 روپے 42 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں بھی 5 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 20 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

WhatsApp Image 2026 08 17 at 11.42.36 PM

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ