
(ویب ڈیسک)امریکا کے سابق وزیرِ خارجہ ہنری کسنجر کی اہلیہ نینسی کسنجر 92 برس کی عمر میں چل بسیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق نینسی کسنجر کی موت جمعرات کو ساؤتھ کینٹ کے علاقے میں واقع ان کے گھر پر ہوئی۔
ہنری کسنجر اور نینسی کسنجر کی 1974ء میں شادی ہوئی تھی،وہ اکثر اپنے شوہر ہنری کسنجر کے ساتھ سفارتی دوروں پر بھی ساتھ جایا کرتی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:باقاعدہ انکوائری کے بغیر ملازم کو بڑی سزا نہیں دی جاسکتی؛لاہور ہائیکورٹ
یاد رہے کہ امریکا کے سابق وزیرِ خارجہ ہنری کسنجر نومبر 2023ء کو 100 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

