ہیڈنگلے ٹیسٹ: انگلینڈ 409 پر آؤٹ، پہلی اننگز میں 238 رنز کی برتری حاصل

england1787309067 0


انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 404 رنز بناکر 233 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

ہیڈنگلے میں جاری پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ نے 366 رنز 8 وکٹوں کے نقصان پر کھیل کا آغاز کیا تو جوفرا آرچر سمیت ٹیل اینڈرز نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے اسکور 409 رنز تک پہنچا دیا۔

جوفرا آرچر 23 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جبکہ جیمی اسمتھ 25 اور جوش ٹنگ 8 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک (91)، جورڈن کاکس (73)، کپتان جو روٹ (66) اور ڈین لارینس (51) نے نصف سنچریز اسکور کرکے بڑا اسکور کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان کی جانب سے علی عثمان نے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی مرتبہ 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ خرم شہزاد نے 3 جبکہ محمد عباس اور محمد علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 171 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔





Source link

متعلقہ پوسٹ