سیکیورٹی آپریشنز؛ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں چند روز کے دوران 49 دہشت گرد ہلاک

security operations in kpk and balochistan1787314790 0



راولپنڈی:

فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف چند روز کے دوران خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز کے دوران 49 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا میں بنوں، شمالی وزیرستان، اورکزئی اور خیبر کے اضلاع میں متعدد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے جن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 12 خوارج ہلاک ہوگئے۔

آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد، آئی ای ڈی ڈیٹونیٹنگ ریموٹ، اسلحہ، گولہ بارود اور موٹر سائیکلیں برآمد کرکے تباہ کردی گئیں۔

بلوچستان میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف مستونگ، ماشکیل، خضدار اور پنجگور کے اضلاع میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے جن میں 37 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ بڑی مقدار میں اسلحہ، دھماکا خیز مواد اور ریموٹ ڈیٹونیشن آلات قبضے میں لے کر تباہ کر دیئے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے فتنے کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔





Source link

متعلقہ پوسٹ