زمین کی ہزاروں کلو میٹر گہرائی میں چھ مختلف ڈھانچے دریافت

zameen1788017565 0



چینی سائنس دانوں نے زمین کے اندر تقریباً 2900 کلومیٹر گہرائی میں چھ ایسے بڑے ڈھانچے دریافت کیے ہیں جہاں غیر معمولی ساختی فرق موجود ہونے کا امکان ہے۔ یہ علاقے عین اس مقام کے قریب ہیں جہاں زمین کا بیرونی مرکز (کور) اور مینٹل ایک دوسرے سے ملتے ہیں۔

چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کی ٹیم نے ساڑھے تین دہائیوں کے دوران ریکارڈ کیے گئے زلزلوں کے 20 لاکھ سے زائد سگنلز کا مشین لرننگ کی مدد سے تجزیہ کیا۔

سائنس دانوں کو زلزلہ خیز لہروں میں ایسے مخصوص نمونے ملے جن سے ان پٹی نما ساختوں کی موجودگی کا پتا چلا، جو اندازوں سے کہیں زیادہ وسیع معلوم ہوتی ہیں۔

محققین کے مطابق یہ دریافت زمین کے اندرونی نظام کو سمجھنے میں اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے۔ ان ساختوں کے مطالعے سے مینٹل میں مادے کی حرکت اور آتش فشاں کے نیچے موجود میگما کے بارے میں زیادہ بہتر معلومات حاصل ہونے کی توقع ہے۔

سائنس دانوں نے مستقبل کی تحقیق کے لیے شمالی عرضِ بلد کے یوریشیا اور جنوبی بحرِ اوقیانوس کے علاقوں کو بھی خاص توجہ کا مرکز قرار دیا ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ