کراچی میں بادلوں کے ڈیرے، مختلف علاقوں میں پھوار، موسم خوشگوار

2373672 karachilightdrizzle 1663333798



شہر قائد میں بادلوں کا راج ہے جس کے سبب مختلف علاقوں میں پھوار اور بوندا باندی سے موسم خوش گوار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم مرطوب اور مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔

شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے جبکہ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 26.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 تا 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں متوقع ہیں، آج صبح ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ ہوا جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران نمی کا تناسب 60 سے 80 فیصد رہنے کا امکان ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ