لاہور میں 84 وارداتیں کرنے والے گینگ کا سرغنہ گرفتار

lahore crime1788358984 0



ڈولفن اسکواڈ نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے شیرا کوٹ سے ڈکیتی، چوری اور جھپٹا سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث گینگ کے سرغنہ سمیر کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزم نے شہر کے ایک مخصوص علاقے میں مجموعی طور پر 84 وارداتیں کیں جبکہ اس کے خلاف مختلف سنگین جرائم کے مقدمات بھی درج ہیں۔

پولیس نے ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شیرا کوٹ کے حوالے کردیا۔ ایس پی ڈولفن بلال احمد کا کہنا ہے کہ ڈولفن اسکواڈ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت پرعزم ہے۔

 



Source link

متعلقہ پوسٹ