مشال خان نے شادی کے لیے شرط رکھ دی، ہونے والے شوہر سے کیا چاہتی ہیں؟
اداکارہ مشال خان نے شادی کے حوالے سے اپنی ترجیحات بتادیں
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مشال خان نے شادی سے متعلق اپنی ترجیحات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ایسے مرد کو پسند نہیں کرتی جو دوسری شادی کرے۔
حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مشال خان نے اپنی شادی کے حوالے سے خیالات اور خدشات پر بات کی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی کا خاص موقع ابھی میری زندگی میں نہیں آیا مجھے لگتا ہے کہ یہ اچانک ہی ہوجائے گی۔
مشال خان نے کہا کہ میں اپنی شادی کو نجی رکھنا چاہتی ہوں اور چاہتی ہوں کہ لوگ میری ذاتی زندگی اور شادی سے متعلق معاملات میں مداخلت نہ کریں۔
اداکارہ نے کہا کہ اگر میں اپنی شادی کا اعلان کرتی ہوں تو اس کا مقصد صرف لوگوں کو آگاہ کرنا ہوگا، میں نہیں چاہتی کہ میری شادی کے حوالے سے غیر ضروری گفتگو کی جائے یا اس پر بلاگز اور دیگر مواد شائع کیا جائے۔
دوسری شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ میں اپنے شوہر کی دوسری شادی کو قبول نہیں کریں گی، میں ایسے مردوں کو پسند نہیں کرتی جو دوسری شادی کرتے ہیں اور چاہتی ہوں کہ ازدواجی زندگی میں شوہر اور بیوی ایک دوسرے کے لیے واحد شریکِ حیات ہوں۔
مشال خان نے مزید کہا کہ مجھے کسی مرد کے ماضی سے مسئلہ نہیں، میں طلاق یافتہ شخص سے بھی شادی کرسکتی ہوں تاہم شادی کے وقت اس شخص کا سنگل ہونا ضروری ہے۔

