بھارتی لوک گلوکارہ مودی سرکار کیخلاف اُٹھ کھڑی ہوئی کھری کھری سنا دیں 

news 1787486685 6363



news 1787486685 6363

(24 نیوز) بھارتی لوک گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھور نے مودی سرکار کے خلاف اعلان جنگ کر دیا اور اقلیتوں کے خلاف ناقص پالیسیوں پر کھری کھری سنا دیں ۔ 

نیہا سنگھ راٹھور نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا نام لیے بغیر حکومت کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کی حب الوطنی پر سوال اٹھایا جاتا ہے، انہیں دہشت گرد قرار دیا جاتا ہے اور ان کے ساتھ زیادتی کی جاتی ہے۔

تقریب میں کانگریس رہنما راہول گاندھی بھی موجود تھے اور نیہا سنگھ راٹھور ان کے ہمراہ کھڑی نظر آئیں، حالیہ دنوں میں راہول گاندھی اور نیہا سنگھ راٹھور کی ایک تقریب میں شرکت کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہیں۔

نیہا سنگھ راٹھور اس سے قبل بھی بھارتی حکومت اور سیاسی پالیسیوں پر تنقید کے باعث خبروں میں رہی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں :ایشین کرکٹ کونسل کے انتخابات میں پاکستانی پینل نے بھارتی پینل کو شکست دیدی





Source link

متعلقہ پوسٹ