وزیراعظم ٹاسک فورس کے تحت آبی زراعت کے فروغ میں اہم پیش رفت

آبی زراعت.webp


وزیراعظم ٹاسک فورس کے تحت آبی زراعت کے فروغ میں اہم پیش رفت

مچھلیوں کی بہتر افزائش یقینی بنائی جا رہی ہے

وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات کے تحت جدید ایکوا کلچر کے ذریعے آبی زراعت کے فروغ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

وزیراعظم ٹاسک فورس برائے بحری اصلاحات جدید آبی زراعت، غذائی تحفظ اور برآمدات کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، سندھ کے ضلع ٹھٹھہ کے علاقے گھارو میں جدید ایکوا کلچر فارمز قائم کیے گئے ہیں جس میں ٹیلاپیا، پینگاسیئس اور دیگر اقسام کی مچھلیوں جدید طرز پر افزائش کی جارہی ہے۔

فارمز میں پانی کے معیار، آکسیجن، خوراک اور بائیو سیکیورٹی کی مسلسل نگرانی سے مچھلیوں کی بہتر افزائش یقینی بنائی جا رہی ہے، پولی کلچر فارمنگ کے ذریعے ایک ہی فارم میں مختلف اقسام کی مچھلیوں کی افزائش سے پیداوار بڑھائی جا رہی ہے۔

گھارو میں پہلی بار ایکویریم میں پالی جانے والی مچھلیوں کی فارمنگ بھی متعارف کرائی گئی ہے جبکہ پاک گھارو اور ملائیشیا کی کمپنی جی کے ایکوا ایس ڈی این بی ایچ ڈی کے اشتراک سے پاکستان کی پہلی آل میل فریش واٹر جائنٹ پراون ہیچری قائم کی گئی ہے۔

جدید مونو سیکس بریڈنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے بڑے سائز، یکساں افزائش اور بہتر تجارتی پیداوار حاصل کی جا رہی ہے، یہ جھینگا ٹیلاپیا اور پینگاسیئس کے ساتھ بھی کامیابی سے پالا جا سکتا ہے جس سے فارمز کی مجموعی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔

منصوبے سے برآمدات کے نئے مواقع پیدا ہوں گے جبکہ کسانوں کی آمدن، جدید آبی زراعت اور قومی معیشت کو فروغ ملے گا۔



Source link

متعلقہ پوسٹ