سالوں کی جمع پونجی پل بھر میں ختم!  چوہوں نے خزانہ چٹ کر دیا

news 1787552379 6617



news 1787552379 6617

(ویب ڈیسک)اتر پردیش کے ضلع گونڈا میں ایک خاتون کی کئی سالوں سے جمع کی گئی تقریباً 12 لاکھ روپے کی رقم چوہوں نے کتر کر تباہ کردی، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع گونڈا میں ایک خاتون کو اس وقت شدید صدمے کا سامنا کرنا پڑا جب اس کی کئی سالوں سے جمع کی گئی تقریباً 12 لاکھ بھارتی روپے کی رقم چوہوں نے کتر کر تباہ کردی۔

رپورٹ کے مطابق خاتون 2019 سے اپنے شوہر کو بتائے بغیر تھوڑی تھوڑی رقم جمع کر رہی تھی، اس کا مقصد مستقبل میں اس رقم سے زیورات خریدنا تھا،خاتون نے اپنی جمع پونجی گھر میں موجود ایک ٹرنک میں محفوظ کر رکھی تھی اور کئی برس تک اسے کھول کر چیک نہیں کیا۔

کئی سال بعد جب خاتون نے ٹرنک کھولا تو اندر موجود کرنسی نوٹوں کی حالت دیکھ کر اس کے ہوش اڑ گئے، چوہوں نے بڑی تعداد میں نوٹ کتر کر پھاڑ دیے تھے اور رقم کے ٹکڑے ٹرنک میں بکھرے ہوئے تھے۔

خاتون اور اس کے شوہر نے ٹرنک سے باقی ماندہ نوٹ اور کرنسی کے ٹکڑے نکالے اور نسبتاً محفوظ نوٹوں کو شدید متاثرہ نوٹوں سے الگ کرنے کی کوشش کی، رپورٹ کے مطابق جمع شدہ رقم کا ایک بڑا حصہ چوہوں کے باعث ضائع ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:ماس ٹرانزٹ منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں، مریم نواز کی3شفٹوں میں کام کی ہدایت

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی، جس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے بھی کیے گئے، بعض صارفین نے خاتون کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ کچھ نے سوال اٹھایا کہ اتنی بڑی رقم گھر میں رکھنے کے بجائے بینک میں کیوں جمع نہیں کرائی گئی۔





Source link

متعلقہ پوسٹ