اٹلی کے فورلی ایئرپورٹ پر اچانک آنے والے شدید طوفان نے ایئرپورٹ کا منظر ہی بدل دیا 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے کھڑے طیاروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
شدید جھکڑوں کے دوران تین چھوٹے طیارے رن وے سے اٹھ کر دور جا گرے۔ عینی شاہدین کے مطابق طیارے تیز ہواؤں میں اس طرح اچھلتے دکھائی دیے جیسے وہ وزن میں انتہائی ہلکے کھلونے ہوں۔
A storm knocked over four planes at Italy’s Forlì Airport
A powerful storm hit the airport. Three light aircraft were lifted off the runway and tossed around like toys. Another plane was blown off course while landing.
The airport was urgently closed for an hour until the storm… pic.twitter.com/3KoPdXrKYw
— NEXTA (@nexta_tv) August 23, 2026
طوفان کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایئرپورٹ پر موجود مختلف اشیا بھی ہوا کے زور سے ادھر ادھر بکھرتی رہیں جبکہ دیگ کھڑے بڑے طیاروں کو بھی نقصان پہنچا۔
اسی دوران لینڈنگ کی کوشش کرنے والا ایک طیارہ بھی شدید ہواؤں کی زد میں آگیا اور اپنے مقررہ راستے سے ہٹ گیا۔
اچانک آنے والے طوفان نے فورلی ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن کو شدید متاثر کیا جبکہ طیاروں کے ہوا میں اچھلنے کے مناظر نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

