کراچی، عزیزآباد میں گتا فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی، جانی نقصان نہیں ہوا

fire in factory1787627005 0


شہر قائد کے علاقے عزیزآباد، بھنگوریہ گوٹھ میں گتا فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آتش زدگی کے نتیجے میں فیکٹری کے گراؤنڈ فلور اور فرسٹ فلور پر موجود سامان جل گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ واقعے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔





Source link

متعلقہ پوسٹ