استنبول سے تہران جانے والی ایرانی پرواز کی انقرہ ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

news 1787648562 2938



news 1787648562 2938

( ویب ڈیسک )استنبول سے تہران جانے والی ایرانی نجی ایئر لائن ایران ایئر کی پرواز میں دورانِ سفر ہنگامی صورتِ حال پیدا ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق پرواز کی استنبول سے روانگی کے تقریباً 30 منٹ بعد پائلٹ نے ہنگامی صورتِ حال کا اعلان کیا، جس کے بعد طیارے نے ترکیہ کی جانب واپسی کا رخ کیا۔

ایئر بس اے 310 طیارہ اچانک 35 ہزار فٹ کی بلندی سے تیزی سے نیچے آیا، جبکہ پائلٹ نے انقرہ ایئر ٹریفک کنٹرول سے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

یہ بھی پڑھیں:نئے صوبے!نواز شریف نےپارٹی کو اہم ہدایایت جاری کر دیں

رپورٹس کے مطابق طیارہ کچھ دیر انقرہ کے قریب فضا میں چکر لگاتا رہا اور دورانِ پرواز ریڈار سے بھی غائب ہو گیا، تاہم بعد ازاں تقریباً 5 ہزار فٹ کی بلندی پر دوبارہ ریڈار پر ظاہر ہو گیا۔

پرواز کے پائلٹ نے دوپہر 12 بج کر 13 منٹ پر ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا، جبکہ طیارے نے 12 بج کر 30 منٹ پر انقرہ ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

طیارہ انقرہ ایئر پورٹ پر باحفاظت اتر گیا، تاہم ہنگامی صورتِ حال کی فوری وجہ سامنے نہیں آ سکی۔





Source link

متعلقہ پوسٹ