
(24نیوز)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرِ صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں آبی گزرگاہوں کو کھلا اور محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
سعودی کابینہ کے اجلاس میں علاقائی کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی کوششوں کی حمایت کی گئی ہے۔
اجلاس میں علاقائی و بین الاقوامی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا اور فریڈم آف نیویگیشن اور شپنگ راستوں کے تحفظ کی اہمیت کا اعادہ کیا گیا۔
سعودی کابینہ کے اجلاس میں سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر کی ملاقات کو سراہا گیا۔
اجلاس میں دونوں ملکوں کے تاریخی تعلقات اور سٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

