عوامی خدمت کے ایجنڈے کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے، عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہو، وزیراعظم
اسلام آباد (بیورورپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے ملاقات کی۔
ملاقات میں وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال، وزیر مملکت برائے پاور ڈویژن عبدالرحمٰن خان کانجو اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوامی خدمت کے ایجنڈے کو مزید تیزی سے آگے بڑھایا جائے اور عوامی مسائل کے حل کو اولین ترجیح دی جائے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

