bilawal bhutto says terrorism backed by neighboring countries has become a threat to Pakistans survival

bilawal1787147600 0


پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پڑوسی ممالک کی فعال حمایت کے ساتھ دہشت گردی کا چیلنج پاکستان کی بقا کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ سیاسی مسائل کے سیاسی حل کے لیے حکومت نے اپوزیشن کے ساتھ مشترکہ طور پر سیاسی بات چیت کرنے کی پی پی پی کی تجویز قبول کر لی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ان مذاکرات کے اختتام پر اپوزیشن غیرمشروط طور پر اپنا لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان کرے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کی فعال حمایت کے ساتھ دہشت گردی کا چیلنج پاکستان کی بقا کے لیے خطرہ بن چکا ہے، ہم بحیثیت قوم متحد ہو کر دہشت گردی کی لعنت کا مقابلہ کر سکیں اور ہمسایہ ممالک سے پیدا ہونے والے خطرات سے نمٹ سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی پی پی ہر ممکن آئینی ذریعے سے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم رہی ہے اور ہمیشہ رہے گی۔

 





Source link

متعلقہ پوسٹ