موبائل بیلنس کی معیاد 1 ماہ سے بڑھا کر 180 دن مقرر، صارفین کو کیا فائدہ ہوگا؟

2706143 mobilephone 1726483663


پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پری پیڈ سمز استعمال کرنے والے صارفین کو بڑی سہولت دیتے ہوئے موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد 180 دن مقرر کر دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے پری پیڈ موبائل بیلنس کی 180 روز کی مدت کی معیاد کا آغاز یکم اکتوبر سے ہوگا۔

پی ٹی اے کے مطابق تمام موبائل آپریٹرز کے ری چارج اور بیلنس کی کم از کم مدت 180 دن مقرر ہوگئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق بیلنس کی میعاد ختم ہونے کے بعد ری چارج پر ختم شدہ بیلنس خودکار طور پر بحال ہوگا، سم قابلِ استعمال رہنے کی صورت میں ری چارج پر ختم شدہ بیلنس صارف کو واپس مل جائے گا۔

پی ٹی اے نے صارفین کے حقوق کے تحفظ اور منصفانہ کاروباری ماحول کے فروغ کے عزم کا اظہار بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پری پیڈ صارفین کو موبائل کمپنیز کی جانب سے صرف 30 دن کی مہلت دی جاتی تھی۔ یعنی ایک کارڈ یا پیکیج جو 20 تاریخ کو کروایا جائے وہ اگلے ماہ کی 19 تاریخ کو ختم ہوجاتا تھا تاہم اب اس کے لیے 180 دن کی معیاد ہوگی یعنی اس دورانیے میں اگر صارف نے سم چارج کی تو پرانا بیلنس سمیت چیزیں بحال ہوجائیں گی۔





Source link

متعلقہ پوسٹ