اسلام آباد پولیس کی شہر بھر میں کریک ڈاؤن مہم، سرچ آپریشنز میں۲۷۰؍سے زائد افراد کی چیکنگ، ایس ایس پی آپریشنز کا فیصل مسجد کا دورہ

IMG 20260828 222927


اسلام آباد —محمد سلیم سے

انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد سید علی نصیر رضوی کی خصوصی ہدایات پر اسلام آباد پولیس نے جرائم کی روک تھام اور مجرمانہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کیلئے وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومبنگ آپریشنز تیز کر دیے ہیں۔ یہ آپریشنز ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کی نگرانی میں کیے گئے، جبکہ متعلقہ زونل ایس پیز نے ان کی نگرانی کی۔ اس دوران مجموعی طور پر۲۷۰؍افراد،۹۹؍گھرانوں،۳۷؍دکانوں، چھ ہوٹلوں،۱۴۴؍موٹرسائیکلوں اور۳۰؍گاڑیوں کی مکمل چیکنگ کی گئی، جبکہ آٹھ مشتبہ افراد اور نو موٹرسائیکلیں مزید تصدیق کیلئے تھانے منتقل کر دی گئیں۔
قاضی علی رضا نے کہا کہ ان آپریشنز کا مقصد مجرمانہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنا اور شہر بھر میں سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانا ہے، اور اسلام آباد پولیس مجرمانہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔
اسی سلسلے میں ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے جمعتہ المبارک کے موقع پر فیصل مسجد اور جی۶؍امام بارگاہ کا دورہ کیا اور ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران کو مکمل چوکسی اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض سرانجام دینے کی ہدایت دی، نیز مشتبہ افراد اور مجرمانہ عناصر کے خلاف جامع کریک ڈاؤن شروع کرنے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام افسران دیانتداری کے ساتھ فرائض انجام دیں اور چیکنگ کے دوران شہریوں کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آئیں۔ ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ شہریوں کو محفوظ محسوس کرانا اور جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، اور عوام سے سیکیورٹی چیکنگ کے دوران تعاون کی اپیل بھی کی۔

متعلقہ پوسٹ