کراچی، غیر قانونی سگریٹ فیکٹری پر بڑا چھاپہ، کروڑوں کا سامان ضبط

illegal cigaretts1788040655 0



کراچی:

وزیراعظم پاکستان اور چیئرمین ایف بی آر کی ہدایت پر تمباکو کی غیر قانونی تجارت اور ٹیکس چوری کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی میں آر ٹی او ٹو کراچی نے خفیہ اطلاع پر غیر قانونی سگریٹ فیکٹری پر بڑا چھاپہ مار کر کروڑوں روپے مالیت کی سگریٹ سازی کی مشینری، خام مال اور تیار سگریٹ ضبط کرلیے۔

آر ٹی او حکام کے مطابق کارروائی کے دوران غیر قانونی سگریٹ فیکٹری کو سیل کردیا گیا جبکہ ملوث ملزمان کے خلاف اسپیشل جج کسٹمز و ٹیکسیشن کی عدالت میں ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ تمباکو کی غیر قانونی تجارت اور ٹیکس چوری کے خلاف کارروائیاں مزید جاری رکھی جائیں گی۔





Source link

متعلقہ پوسٹ