پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ڈیجیٹل فنانس اور ٹیکنالوجی تعاون بڑھانے کیلئے اہم پیشرفت

پاکستان .webp


پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ڈیجیٹل فنانس اور ٹیکنالوجی تعاون بڑھانے کیلئے اہم پیشرفت

‘ہانگ کانگ پاکستانی ٹیکنالوجی کمپنیوں اور عالمی سرمایہ کاروں کے درمیان اہم کردار ادا کرسکتا ہے’

پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ڈیجیٹل فنانس اور ٹیکنالوجی تعاون بڑھانے کے لیے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

 پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن ثاقب کی ہانگ کانگ میں اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

 پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق بلال بن ثاقب نے ہانگ کانگ مانیٹری اتھارٹی کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو، سیکریٹری فنانس اور رکن اسمبلی سے ملاقاتیں کیں جن میں ٹوکنائزڈ کیپٹل مارکیٹس، ڈیجیٹل بانڈز اور سیٹلمنٹ انفرساسٹرکچرپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقاتوں کے دوران فن ٹیک، ویب تھری، مصنوعی ذہانت اور سائبر سیکیورٹی میں تعاون کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔

اس کے علاوہ پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان ادارہ جاتی تعاون، تکنیکی تبادلوں اور مالیاتی شعبے میں عملی اشتراک پر بھی گفتگو ہوئی۔

چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے کہا کہ ہانگ کانگ پاکستانی ٹیکنالوجی کمپنیوں اور عالمی سرمایہ کاروں کے درمیان اہم کردار ادا کرسکتا ہے، پاکستان نے ورچوئل اثاثوں کیلئے ریگولیٹری بنیادیں قائم کردی ہیں جس کا مقصد معاشی فوائد حاصل کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا مقصد معتبر کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنا اور حقیقی مالیاتی استعمال کے مواقع پیدا کرنا ہے، پاکستان میں ٹوکنائزڈ کیپٹل مارکیٹس اور ریگولیٹری ٹیکنالوجی میں عملی پیشرفت پرتوجہ مرکوزکی جارہی ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ