برنس روڈ کی تاریخی شناخت برقرار رکھتے ہوئے اسے پیدل دوست اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ

194231 BurnsRoadTaja 1723080273



کراچی کی تاریخی برنس روڈ کو اس کی روایتی شناخت اور ثقافتی ورثے کے ساتھ خوبصورت اور پیدل دوست اسٹریٹ بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا۔

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی زیرِ صدارت اجلاس میں ماہرِ تعمیرات یاسمین لاری نے مجوزہ ماڈل پیش کر دیا۔

اجلاس میں معروف ماہرِ تعمیرات یاسمین لاری نے برنس روڈ کی بحالی اور ترقی کا مجوزہ ماڈل پیش کیا۔ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے کہا کہ برنس روڈ کی تاریخی اور ثقافتی اہمیت برقرار رکھتے ہوئے عوامی سہولیات کو بہتر بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے کا مقصد کراچی کی اس تاریخی اسٹریٹ کو منظم اور خوبصورت بنانے کے ساتھ شہریوں اور کاروباری افراد کو بہتر ماحول فراہم کرنا ہے۔ برنس روڈ کو پیدل چلنے والوں کے لیے سازگار بنانے سے شہریوں کی آمدورفت اور فوڈ اسٹریٹ کا ماحول بھی بہتر ہوگا۔

آصف حیدر شاہ کے مطابق برنس روڈ کی خوبصورتی کے ساتھ اس کی تاریخی حیثیت اور روایتی ماحول کو بھی برقرار رکھا جائے گا، جبکہ بحالی کے منصوبے میں مقامی رہائشیوں اور کاروباری برادری کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ نے بتایا کہ میئر کراچی اور متعلقہ میونسپل ٹاؤن انتظامیہ بھی برنس روڈ کے مجوزہ منصوبے سے مکمل متفق ہیں۔ منصوبے کے ذریعے تاریخی ورثے کے تحفظ کے ساتھ شہریوں کے لیے سہولیات بہتر بنانے پر توجہ دی جائے گی۔



Source link

متعلقہ پوسٹ