لارک جزیرے پر امریکی حملے کے بعد ایران کی جوابی کارروائی

iran attack1785280968 0



تہران:

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے تصدیق کی ہے کہ لارک جزیرے پر امریکی حملے میں متعدد ایرانی اہلکار اور شہری شہید و زخمی ہوئے ہیں تاہم جانی نقصان کی حتمی تعداد نہیں بتائی گئی۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق امریکی حملے کا جواب دیا جائے گا اور کارروائی کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی۔

اس سے قبل ایک امریکی عہدیدار نے بتایا تھا کہ امریکی فورسز نے لارک جزیرے پر پاسدارانِ انقلاب کے 2 راکٹ لانچرز کو نشانہ بنایا۔

امریکی حکام کے مطابق حملے کے وقت لانچرز آبنائے ہرمز کی جانب بحری بارودی سرنگیں لے جانے والے راکٹ داغنے کی تیاری میں تھے۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا نے خطے میں امریکی فوجی تنصیبات اور آبنائے ہرمز میں امریکی بحری جہازوں پر میزائل حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی ٹی وی کے مطابق امریکی فوجی اڈوں کی جانب میزائل داغے گئےجبکہ پریس ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز میں امریکی بحری جہازوں کو بھی میزائلوں سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ