صدر مملکت کے متحدہ عرب امارات کی قیادت سے مذاکرات

IMG 20260127 WA04201 scaled


ابوظہبی: صدرِ مملکت آصف علی زرداری چار روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی پہنچ گئے ہیں۔ یہ دورہ 29 تاریخ تک جاری رہے گا۔
صدرِ مملکت کا زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے صدارتی فلائٹ ٹرمینل پر متحدہ عرب امارات کے وزیرِ انصاف عبداللہ بن سلطان بن عواد النعیمی نے استقبال کیا۔ اس موقع پر متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر شفقات علی خان بھی موجود تھے۔
دورے کے دوران خاتونِ اول بیگم آصفہ بھٹو زرداری اور وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی صدرِ مملکت کے ہمراہ ہیں۔
صدر آصف علی زرداری نے آمد کے فوراً بعد صدارتی فلائٹ ٹرمینل پر متحدہ عرب امارات کے وزیرِ انصاف عبداللہ بن سلطان بن عواد النعیمی سے ملاقات کی۔
دورے کے دوران صدرِ مملکت متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔ ملاقاتوں میں تجارت، اقتصادی تعاون، دفاع، سکیورٹی اور عوامی روابط کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
صدرِ مملکت کا یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان برادرانہ تعلقات اور شراکت داری کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

img 20260127 wa042212497455065914933749
صدر مملکت کے متحدہ عرب امارات کی قیادت سے مذاکرات 3

متعلقہ پوسٹ