
(24 نیوز)سفارت کاری نے اس ہفتے اس وقت غیر متوقع اور دلچسپ رخ اختیار کرلیا جب تھائی لینڈ کے وزیراعظم انوتن چارنویراکول نے مائیک سنبھال کر گیت گائے جبکہ سنگاپور کے وزیراعظم لارنس وونگ نے گٹار بجا کر ان کا ساتھ دیا۔
بنکاک میں تھائی حکومت کے ہاؤس میں سنگاپور کے وزیراعظم لارنس وونگ اور ان کی اہلیہ کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے کے دوران دونوں رہنماؤں نے موسیقی کی محفل سجا دی۔
Meanwhile, in Bangkok, Thailand’s prime minister sang “Let It Be” and “Blowin’ in the Wind” as Singapore’s prime minister played guitar.#Thailand #Singapore pic.twitter.com/G85S7ZJhXh
— Thai Enquirer (@ThaiEnquirer) September 2, 2026
تھائی وزیراعظم انوتن نے معروف برطانوی میوزک بینڈ دی بیٹلز کا مشہور گیت ’لیٹ اٹ بی‘ اور باب ڈیلن کا معروف گیت ’’بلوئنگ ان دا ونڈ‘ گایا۔
سنگاپور کے وزیراعظم لارنس وونگ نے اکوسٹک گٹار پر ان کا ساتھ دیا۔
مزید پڑھیں:فارچونر کو ٹکر دینےوالی پجیرو کی دھماکے دار واپسی، نیا لُک اور جدید فیچرز سامنے آگئے
دونوں رہنماؤں کی یہ غیر معمولی پرفارمنس سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور دیکھنے والوں نے سفارت کاری کے اس منفرد انداز کو خوب سراہا۔
یہ موسیقی کی محفل تھائی لینڈ اور سنگاپور کے درمیان ہونے والی 5ویں ’لیڈرز ریٹریٹ‘ کے بعد منعقد ہوئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان 11 سال بعد ہونے والی اس نوعیت کی پہلی ملاقات تھی۔
رہنماؤں کی باضابطہ ملاقات میں خوراک کے تحفظ، توانائی، ڈیجیٹل معیشت، دفاع اور سپلائی چین سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ دونوں ممالک نے ایک مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے۔

