سری لنکن آل راؤنڈر داسن شاناکا نے کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری اسکور کر دی۔
سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی نمائندگی کرنے والے شاناکا نے سینٹ لوشیا کنگز کے خلاف صرف 39 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔
Dasun Shanaka smashed a 💯 off 39 balls – the fastest ever in the CPL – en route to 121* off 43 balls for St Kitts & Nevis Patriots against St Lucia Kings 💥 pic.twitter.com/j9HltSAj8F
— Cricinfo (@cricinfo) September 4, 2026
وہ 43 گیندوں پر 121 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، ان کی اننگز میں 8 چوکے اور 12 چھکے شامل تھے جبکہ اسٹرائیک ریٹ 281 سے زائد رہا۔
شاناکا نویں اوور میں جانسن چارلس کے آؤٹ ہونے کے بعد کریز پر آئے، اس وقت پیٹریاٹس کا اسکور 89 رنز تھا۔
انہوں نے آتے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور آخری 10 اوورز میں رنز کی رفتار کو کئی گنا بڑھا دیا۔ ان کی طوفانی اننگز کی بدولت پیٹریاٹس نے 20 اوورز میں 235 رنز بنائے۔
جواب میں سینٹ لوشیا کنگز کی پوری ٹیم صرف 98 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور پیٹریاٹس نے 137 رنز سے بڑی کامیابی حاصل کی۔
واضح رہے کہ سی پی ایل میں اس سے قبل تیز ترین سنچری کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے آندرے رسل کے پاس تھا جنہوں نے 40 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔
نیوزی لینڈ کے ٹم سائیفرٹ اور ویسٹ انڈیز کے شمرون ہٹمایئر بھی 40، 40 گیندوں پر سنچری بناکر مشترکہ ریکارڈ ہولڈر تھے۔

