امریکی اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے جعلی دستاویزات جمع کرانے والا گرفتار

us visa processing suspended 75 countries pakistan1768415236 0



اسلام آباد:

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے امریکا کے اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے جعلی دستاویزات جمع کرانے والے امیدوار کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی سفارت خانے کی جانب سے موصول ہونے والی شکایت کے بعد یہ کارروائی کی گئی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے ویزا پراسیسنگ کے لیے لاہور میں واقع ایک ایجوکیشنل کنسلٹینسی کے ذریعے 2 لاکھ روپے ادا کیے تھے۔

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویزا درخواست کے لیے جعلی بینک اسٹیٹمنٹس، ایف بی آر ٹیکس ریکارڈ اور دیگر دستاویزات تیار کرکے امریکی سفارت خانے میں جمع کروائی گئیں، جو جانچ پڑتال کے دوران جعلی ثابت ہوئیں جس پر ملزم اور اس کے ایجنٹ کے خلاف مقدمہ  درج کر لیا گیا۔

ایف آئی اے نے کہا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا جبکہ کیس میں ملوث دیگر سہولت کاروں اور عناصر کے کردار کا بھی تعین کیا جا رہا ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ