اکشے کھنہ کے تھپڑوں سے عامر خان کا چہرہ سوج گیا، 25 سال بعد حیران کن انکشاف

fotojet 351788592122 0


بالی ووڈ کی مقبول فلم ’دل چاہتا ہے‘ کو ریلیز ہوئے 25 برس مکمل ہونے پر فلم کی کاسٹ اور ٹیم نے شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے دلچسپ واقعات یاد کیے جن میں عامر خان کو ایک سین کیلئے حقیقت میں 17 تھپڑ مارے جانے کا انکشاف بھی سامنے آیا۔

فلم کے ہدایت کار فرحان اختر نے اس موقع پر بتایا کہ ایک اہم سین میں اکشے کھنہ کے کردار ’سد‘ کو عامر خان کے کردار ’آکاش‘ کو تھپڑ مارنا تھا مگر حیران کن طور پر اس سین کیلئے فلمائے گئے تھپڑ نقلی نہیں بلکہ حقیقی تھے۔

عامر خان کے مطابق مختلف کیمرا اینگلز اور شاٹس کیلئے یہ منظر 17 مرتبہ فلمایا گیا اور ہر مرتبہ اکشے کھنہ نے انہیں حقیقت میں تھپڑ مارا۔

فرحان اختر نے بتایا کہ ابتدا میں صرف وائیڈ شاٹ کیلئے اصلی تھپڑ مارنے کا منصوبہ تھا مگر سین کے اثر کو دیکھتے ہوئے عامر خان نے خود باقی شاٹس میں بھی حقیقی تھپڑ کھانے پر اصرار کیا کیونکہ اس سے انہیں کردار کی جذباتی کیفیت برقرار رکھنے میں مدد مل رہی تھی۔ شوٹنگ ختم ہونے تک عامر خان کے چہرے کے ایک جانب سوجن آگئی تھی اور تھپڑ کے واضح نشانات بھی موجود تھے۔

فرحان اختر نے ایک اور دلچسپ بات بتائی کہ انہوں نے اکشے کھنہ کو ہدایت دی تھی کہ وہ طے شدہ لمحے سے ذرا پہلے عامر خان کو تھپڑ ماریں تاکہ ان کے چہرے پر حیرت کا ردعمل حقیقی نظر آئے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ