
(ویب ڈیسک) پینٹاگون سے خفیہ معلومات لیک ہونے کے سکینڈل کی تحقیقات کے دوران جوائنٹ سٹاف کے 50 ارکان کو پولی گراف ٹیسٹ سے گزرنا پڑا۔
نیویارک ٹائمز نے بتایا کہ اہم ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ذخائر میں کمی ہونے کے متعلق کہانی میڈیا میں آنے کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا گیا۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جوائنٹ اسٹاف میں تقریباً 2 ہزار افسران اور اہلکار کام کرتے ہیں، تاہم جدید امریکی تاریخ میں اس نوعیت کی تحقیقات کی کوئی مثال نہیں ملتی۔
نیویارک ٹائمز کا دعویٰ ہے کہ امریکہ کی فوجی اسٹیبلشمنٹ کے مرکز پینٹاگون کے اندر شدید بداعتمادی اور شکوک و شبہات کی فضا پائی جاتی ہے۔ وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کی قیادت میں اس ماحول میں مزید شدت آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: ویمنز ٹی ٹوینٹی ایشیا کپ ؛انڈیا ویمن نے ساڑھے آٹھ اوورز میں پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی
پینٹاگون کے مطابق خفیہ معلومات کا تحفظ امریکی فوجیوں کی سلامتی کیلئے انتہائی اہم ہے۔
امریکہ کی فوج کے اسلحہ کے ذخائر میں ایران جنگ کے باعث کمی ہو جانے کی افوائی
ن میڈیا میں ڈسکس ہونے پر صدر ٹرمپ سخت غصے میں رہے، انہوں نے آج بھی اس تاثر کی نفی کی کہ امریکہ کے اسحلہ کے ذخائر کم ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کسی میڈیا ٓٓؤٹ لیٹ کا نام لئے بغیر کہا کہ یہ افواہ پھیلانے والے غدار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ویمن ٹی ٹوینٹی ایشیا کپ؛ پاکستان ویمن نے انڈیا ویمن کے ساتھ میچ میں نیا ریکارڈ بنا دیا

