ای پاسپورٹ حصول کے خواہشمند شہریوں کیلئے خوشخبری، نادرا سینٹر پر سہولت دستیاب

2641310 nadrapassportoffice 1715941521



حکومت کی جانب سے ملک بھر میں ای پاسپورٹ کے خواہش مند شہریوں کے لیے خوش خبری دی گئی ہے اور 7 ستمبر سے نادرا کے تمام سینٹرز پر ای پاسپورٹ بنوانے کی سہولت دستیاب ہوگی۔

ذرائع کے مطابق کراچی سمیت پاکستان بھر کے نادرا سینٹرز سے شہری اب ای پاسپورٹ کی تجدید اور ری پرنٹ کروا سکیں گے۔

محکمہ پاسپورٹس اور نادرا کے مابین معاہدے کے تحت یہ سہولت فراہم کی جائے گی، نئے ای پاسپورٹ کا اجرا اور نئے مشین ریڈایبل پاسپورٹس کا اجرا حسب سابق صرف پاسپورٹ دفاتر سے ہی ہوگا۔

نادرا میگا سینٹرز میں قائم پاسپورٹ کاؤنٹرز سے نئے ای پاسپورٹس اور مشین ریڈایبل پاسپورٹس کا اجرا سابقہ طریقہ کار کے مطابق جاری رہے گا، نادرا دفاتر میں موجودہ پاسپورٹ کاؤنٹرز کو بتدریج ختم کر کے عملے کو واپس بلایا جائے گا۔

حکام کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو ای پاسپورٹ کی تجدید کے لیے ایک ہی چھت تلے سہولت فراہم کرنا اور رش کم کرنا ہے، شہری 7 ستمبر سے اپنے قریبی نادرا سینٹر جا کر ای پاسپورٹ کی تجدید اور ری پرنٹ کی سروس حاصل کر سکیں گے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ