
(ویب ڈیسک)سپین میں ایک 64 سالہ خاتون بیلوں کی دوڑ کے دوران سینگ لگنے سے ہلاک ہوگئی ہے۔
سپین کے گاؤں اینا میں بیلو ں کی دوڑ کا ایک روایتی تہوار منایا گیا جس میں مقامی افراد کے ساتھ ساتھ سیاح بھی شریک ہوئے۔
اینا کے میئر کے مطابق تہوار کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک بیل کا سینگ لگنے سے 64 سالہ خاتون ہلاک ہوگئی۔
میئر نے بتایا کہ خاتون لاس کیواس نامی علاقے میں موجود تھی، راستے کے ایک مقام پر رکاوٹ کے پاس کھڑی ہوئی پھر انہوں نے بھاگنا شروع کردیا اسی دوران بیل نے ان پر حملہ کردیا۔
خاتون کے زخمی ہونے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور طبی عملہ فوری موقع پر پہنچ گیا اور خاتون کو ضروری طبی امداد دی گئی۔
مزید پڑھیں:پیرس کے مشہور ایفل ٹاور میں اچانک تالے لگ گئے، احتجاج کی حیران کن وجہ کیا نکلی؟
خاتون کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ اسی دوران وہ دم توڑ گئی۔
دوسری جانب بیل کی دوڑ کے دوران سینگ لگنے سے 60 سالہ شخص کا بازو بھی زخمی ہوا ہے۔

