غزہ: اسکول کے پہلے دن ۸ سالہ بچی وفا عقیلہ والد سمیت اسرائیلی حملے میں جاں بحق


غزہ — نئے تعلیمی سال کے پہلے دن غزہ کی ۸ سالہ بچی وفا عقیلہ اسکول سے واپس گھر نہ پہنچ سکی۔ اتوار کو مغربی غزہ میں ایک گاڑی پر اسرائیلی فضائی حملے میں وفا اور اس کے والد یوسف عقیلہ جاں بحق ہوگئے، جبکہ ۶ دیگر افراد زخمی ہوئے۔
الشفا اسپتال کے سربراہ محمد ابو سلمیہ کے مطابق دونوں کی لاشیں اسپتال منتقل کی گئیں۔ حملے کے بعد بچی کی کتابیں اور اسکول کا سامان تباہ شدہ گاڑی کے قریب بکھرا پایا گیا۔
اسرائیلی فوج نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ نشانہ حماس کا ایک جنگجو تھا اور واقعے کے نتائج کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ رائٹرز کے مطابق اکتوبر ۲۰۲۵ء کی امریکی حمایت یافتہ جنگ بندی کے باوجود اب تک ۱۳۰۰ سے زائد فلسطینی، اکثریت عام شہری، جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اسی روز غزہ میں دیگر حملوں میں ایک اور ۷ سالہ بچی سمیت مزید افراد بھی مارے گئے۔

متعلقہ پوسٹ