اسکولوں کے اوقات کار میں ایک گھنٹہ کمی کا اعلان

اسکولوں کے اوقات کار.webp


اسکولوں کے اوقات کار میں ایک گھنٹہ کمی کا اعلان

کفایت شعاری مہم کے تحت سندھ کے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی تھی۔

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے سندھ کے اسکولوں کے اوقات کار میں ایک گھنٹہ کمی کا اعلان کردیا۔

سندھ کے وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے سرکاری اسکولوں کے اوقات کار میں ایک گھنٹے کی کمی کا اعلان کردیا جس کے بعد اسکول اب دوپہر ڈیڑھ بجے تک جاری رہیں گے۔

یاد رہے کہ پہلے سرکاری اسکول صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بج کر 30 منٹ تک کھلتے تھے تاہم اب اسکولوں کی چھٹی دوپہر 1 بج کر 30 منٹ پر ہوگی۔

کفایت شعاری مہم کے تحت سندھ کے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی تھی جب کہ ہفتے کے روز تعطیل کا فیصلہ بھی کیا گیا تھا۔

وزیر تعلیم نے اس موقع پر خوشگوار موڈ میں اساتذہ سے شکوہ بھی کیا اور اسکولوں کے اوقات کار سے متعلق صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔



Source link

متعلقہ پوسٹ