ویمنز ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کے خلاف میچ کے دوران پاکستانی ویمن کرکٹرز کے جوتوں نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔
پاکستان کے قومی اسکواڈ کی متعدد کھلاڑیوں کو بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کے شریک بانی برانڈ one8 کے اسپورٹس شوز پہنے دیکھا گیا۔
देखिए पाकिस्तानी महिला क्रिकेटर ईमान फातिमा विराट कोहली के One8 ब्रांड के जूते पहने हुए हैं। 👀
पाकिस्तानी खिलाड़ी भी वो अपने खुद के देश के ब्रांड्स से ज्यादा कोहली के ब्रांड पर भरोसा करती हैं।
कुछ फैंस कह रहे हैं कि उसने ये जूते स्मृति के किट बैग से चुराए हैं🤣 pic.twitter.com/n5zMtQicDR
— Indian🇮🇳 (@singh31919) September 9, 2026
لیفٹ آرم اسپنر نشرح سندھو اور بیٹر ایمان فاطمہ سمیت دیگر کھلاڑیوں کے جوتوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں۔ کھلاڑیوں نے One8 Cover Drive 18 X کرکٹ شوز پہن رکھے تھے جو مختلف رنگوں میں دستیاب ہیں۔
🚨THE BEAUTIFUL SIDE OF CRICKET…!!❤️
– Pakistan women's players were spotted wearing Virat Kohli's One8 shoes during yesterday's match against Hong Kong in the women's Asia Cup.#Cricket | #AsiaCup pic.twitter.com/Q981YMriXm
— Rana Ahmad. (@AhmadRana056) September 8, 2026
دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی میچ میں نشرح سندھو نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے صرف 7 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں اور پاکستان کو ہانگ کانگ کے خلاف 72 رنز سے کامیابی دلانے کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
واضح رہے کہ one8 ویرات کوہلی سے وابستہ ہونے کے ساتھ اب فٹ ویئر، ملبوسات اور دیگر کھیلوں کی مصنوعات تیار کرنے والا اسپورٹس ویئر برانڈ بھی بن چکا ہے۔

