سعودی عرب، شام اور قطر نے جمعرات کو اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو کے شام میں غیر قانونی داخلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دمشق کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت اور بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی قابض حکومت کے وزیراعظم کا برادر ملک شام کی سرزمین میں غیر قانونی داخلہ شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں
سعودی عرب نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ شامی سرزمین پر خلاف ورزیوں اور تجاوزات کا سلسلہ روکے اور خطے کے امن و استحکام کے لیے 1974 کے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے۔
#Statement | The Foreign Ministry expresses the Kingdom of Saudi Arabia’s strongest condemnation and denunciation of the Israeli occupation government Prime Minister’s illegal entry into the territory of the brotherly Syrian Arab Republic, in a flagrant violation of its… pic.twitter.com/k4dgjVMxFl
— Foreign Ministry (@KSAmofaEN) September 10, 2026
سعودی وزارت خارجہ نے شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے مملکت کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔
شام کا بھی شدید ردعمل
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق شام نے بھی اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو کے اپنے علاقے میں داخلے کی مذمت کی تھی۔
نتن یاہو نے بدھ کو جنوبی شام میں تعینات اسرائیلی فوجیوں سے ملاقات کی اور جبل الشیخ کا دورہ کیا تھا۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
شامی وزارت خارجہ نے نتن یاہو کے شام کی سرزمین میں داخلے کو ’اشتعال انگیز اقدام‘ اور شام کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کی ’کھلی خلاف ورزی‘ قرار دیا۔
شام نے کہا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قانون کی بھی صریح خلاف ورزی ہے۔
قطر کی بھی شدید مذمت
قطر نے بھی اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو کے شامی حدود میں غیر قانونی داخلے اور بین الاقوامی سرحد عبور کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے برادر ملک شام کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی، بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی اور علاقائی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔
Statement | Qatar Strongly Condemns Israeli Prime Minister’s Illegal Entry into Syrian Territory
Doha | September 10, 2026
The State of Qatar strongly condemns the illegal entry of Israeli Occupation Prime Minister Benjamin Netanyahu into Syrian territory and crossing of… pic.twitter.com/0emslMA5FC
— Ministry of Foreign Affairs – Qatar (@MofaQatar_EN) September 10, 2026
قطری وزارت خارجہ نے جمعرات کو جاری بیان میں عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین اور قراردادوں کی پاسداری پر مجبور کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے، خصوصاً 1974 کے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
وزارت خارجہ نے اسرائیل سے شام کی سرزمین پر بار بار کیے جانے والے حملے روکنے کا مطالبہ بھی کیا تاکہ خطے میں مزید کشیدگی اور تناؤ کو بڑھنے سے روکا جا سکے۔
قطر نے شام کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے شامی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور ان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

