امریکہ حوثیوں کے خلاف فوجی کاروائی نہیں کرے گا سعودی عرب کو انٹیلیجنس سپورٹ دےگا

news 1789127501 6576



news 1789127501 6576

(ویب ڈیسک)  امریکہ نے حوثیوں کے  باب المندب پر قبضہ کرنے کے بعد حوثیوں کے خلاف کارروائی کرنے سے گریز کرتے ہوئے سعودی عرب کو  ضروری انٹیلی جنس معلومات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں ایک  امریکی عہدیدار نے بتایا کہ امریکہ حوثیوں سے متعلق ضروری  انٹیلی جنس اور اہداف کی نشاندہی کرنے والا ڈیٹا سعودی عرب کو فراہم کرے گا۔

امریکی عہدیدار کے مطابق تقریباً 200 امریکی فوجی اہلکار پہلے ہی سعودی عرب میں موجود ہیں جو سعودی عرب کو غیر فوجی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔

اس عہدہدار نے دعویٰ کیا کہ امریکی انتظامیہ  فی الحال حوثیوں کے خلاف براہِ راست فوجی کارروائی کرنے  کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔

گزشتہ روز ایک  امریکی نیوز ویب سائٹ نے انکشاف کیا تھا کہ بحیرہ احمر میں حوثیوں سےلاحق خطرے بڑھنے کے بعد سعودی عرب کے  کراؤن پرنس محمد نے گزشتہ روز امریکی صدر ٹرمپ سے دو بار ٹیلی فون پر  بات کی۔

امریکی نیوز ویب سائیٹ نے بتایا کہ  کراؤن پرنس محمد بن سلمان نے ٹرمپ پر زور دیا کہ وہ حوثیوں کے خلاف کارروائی کریں تاہم امریکی صدر نے حوثیوں کے خلاف کارروائی سے انکار کردیا۔ 

یہ بھی پڑھیئے:  پشاور  میں پولیس انکاؤنٹر میں ریپ کے چار  گرفتار مجرم مارے گئے 





Source link

متعلقہ پوسٹ