افغانستان میں پولیو کے 50 کیسز سامنے آ گئے وائرس کی پاکستان منتقلی میں اضافہ 

news 1794027176 3241



news 1794027176 3241

(24 نیوز )افغانستان میں پولیو کے 50 کیسز سامنے آنے کے بعد وائرس کی پاکستان منتقلی میں اضافہ ہوا ہے۔

حکام کے مطابق پاکستان میں 2 ماہ کے دوران سامنے آنے والے 40 سے 50 فیصد پولیو کیسز کا تعلق افغانستان سے نکلا ہے۔

پاکستان سے بے دخل افغان شہریوں کی غیر قانونی راستوں سے پاکستان واپسی کو پولیو کے پھیلاؤ کا بڑا خطرہ قرار دیا جا رہا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کو نشانہ بنانے کا منصوبہ ؟مسلح شخص گرفتار، سیکیورٹی ہائی الرٹ!

پاکستان میں رواں سال پولیو کے 9 اور افغانستان میں 50 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ ضلع خیبر میں رپورٹ ہونے والے تینوں پولیو کیسز کا جینیاتی تعلق افغانستان سے ثابت ہوا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیوریج کے 29 نمونوں میں افغانستان سے آنے والے پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

افغانستان سے تعلق رکھنے والا پولیو وائرس کراچی، جامشورو، راولپنڈی اور ملتان تک پہنچ گیا ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ