Hira Mani bold photoshoot sparks intense criticism on social media

hira mani1789147222 0


اداکارہ حرا مانی ایک بار پھر اپنے نئے فوٹوشوٹ کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، تاہم اس بار ان کے فیشن انداز کو پسند کیے جانے کے بجائے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

حرا مانی نے شادی کے بعد شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور ابتدا میں اپنے شوہر مانی کے ساتھ میزبانی بھی کی۔ بعد ازاں انہوں نے ڈراموں میں اداکاری شروع کی اور کئی بڑے منصوبوں کا حصہ بن کر اپنی اداکاری کی صلاحیتیں منوائیں۔ وقت کے ساتھ ان کے فیشن اور اسٹائل میں بھی نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آئی۔

حال ہی میں اداکارہ نے ایک نئے فیشن فوٹوشوٹ میں مختلف انداز اپنائے۔ تصاویر میں وہ گھٹنوں تک آنے والے لباس میں دکھائی دیں جبکہ ان کا میک اپ نسبتاً سادہ اور قدرتی رکھا گیا تھا۔ حرا نے اپنے بال بھی لانگ باب اسٹائل میں کٹوائے۔

فوٹوشوٹ کے دوران اداکارہ نے کچھ بولڈ پوز بھی دیے، جن میں ایک تصویر میں لباس کے بٹن کھلے ہوئے دکھائی دیے جبکہ ایک اور شوٹ میں انہیں سرخ اور پراسرار روشنی کے ماحول میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔ حرا مانی نے یہ تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔

تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا، تاہم بڑی تعداد نے اداکارہ کے نئے انداز کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ بعض صارفین نے ان کے فیشن انتخاب پر سوال اٹھاتے ہوئے پوچھا کہ وہ اس طرح کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کیوں کررہی ہیں، جبکہ کچھ نے تبصرہ کیا کہ گزشتہ برسوں کے دوران اداکارہ کے انداز میں آنے والی تبدیلی حیران کن ہے۔

hira mani 21789147221 2

ایک صارف نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ حرا مانی کا یہ انداز ان کی سمجھ سے باہر ہے، جبکہ ایک اور نے ان کے انتخاب کو انتہائی نامناسب قرار دیا۔ سوشل میڈیا پر ہونے والی اس بحث نے اداکارہ کے نئے فوٹوشوٹ کو خاصی توجہ دلادی ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ