آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی تبدیلی کا امکان
ذرائع کے مطابق سہیل چودھری کو نیا آئی جی اسلام آباد مقرر کیا جا سکتا ہے۔
اسلام آباد کے آئی جی علی ناصر رضوی کی تبدیلی کا امکان ہے جب کہ ڈی آئی جی سہیل چودھری کو نیا آئی جی اسلام آباد مقرر کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق علی ناصر رضوی کو ڈی جی این سی سی آئی اے کا عہدہ دیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی سہیل چودھری کی دو روز قبل وزیراعظم سے بھی ملاقات ہوئی تھی۔
ذرائع کے مطابق سہیل چودھری کو نیا آئی جی اسلام آباد مقرر کیا جا سکتا ہے۔

