باب المندب کے قریب حوثیوں کا کنٹرول مزید بڑھ گیا، اہم جزائر پر قبضے کا دعویٰ

حوثیوں 2.webp


باب المندب کے قریب حوثیوں کا کنٹرول مزید بڑھ گیا، اہم جزائر پر قبضے کا دعویٰ

یمنی سرکاری ذرائع کے مطابق سرکاری فورسز باب المندب کے جزیرے سے پیچھے ہٹ گئی ہیں

یمن کے حوثیوں نے باب المندب کے قریب واقع علاقے ذباب اور اسٹریٹجک جزیرے میون پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ یمنی سرکاری ذرائع کے مطابق سرکاری فورسز باب المندب کے جزیرے سے پیچھے ہٹ گئی ہیں۔

ایرانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق حوثیوں نے باب المندب پر نظر رکھنے والے اہم فوجی مرکز العمری گیریژن اور بحیرۂ احمر میں واقع جزیرہ زقر پر بھی قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔

حوثیوں کے مطابق ان اقدامات کا مقصد عالمی تجارت کے لیے اہم بحری گزرگاہ پر اپنی گرفت مضبوط کرنا ہے۔

حوثی رہنما محمد البخیتی نے جمعرات کو باب المندب پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

اس سے قبل حوثی جنگجو یمن کے مغربی صوبے تعز میں اہم علاقوں اور فوجی تنصیبات پر قبضہ کرنے کے بعد المخا ایئرپورٹ تک پہنچ گئے تھے۔

دوسری جانب یمنی سرکاری فوج کا کہنا ہے کہ فضائیہ نے پہلے سے اعلان کردہ علاقے میں بمباری شروع کردی ہے تاہم فوج نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تعز-المخا اور المخا-ذباب شاہراہوں کے استعمال سے گریز کریں۔



Source link

متعلقہ پوسٹ