
(24نیوز)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 11 ستمبر کے حملوں کو کبھی بھلایا نہیں جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے پینٹاگون میں منعقدہ تعزیتی تقریب میں شرکت کی جہاں نائن الیون دور کی قومی سلامتی مشیر کونڈو لیزا رائس بھی موجود تھیں،امریکا پر طیارہ حملوں کے بعد شروع کی گئی دہشتگردی کیخلاف جنگ کو صدر ٹرمپ نے ایران جنگ سے جوڑنے کی کوشش کی اور دعویٰ کیا کہ اسی لیے امریکا آج جنگ لڑرہا ہےاور ایران کبھی بھی نیوکلیئر ہتھیار حاصل نہیں کرسکے گا۔
امریکا پر طیارہ حملوں کی پچیس ویں برسی نیویارک میں بھی منائی گئی جس میں اُس دور کے صدر جارج ڈبلیو بش اور سابق صدور جو بائیڈن، براک اوباما اور بل کلنٹن نے بھی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: چینی گاڑیوں کی امریکا میں انٹری؟ٹرمپ کے اعلان نے دنیا میں ہلچل مچا دی !
تقریب میں موجودہ صدر ٹرمپ شریک نہیں ہوئے تاہم ان کے نائب جے ڈی وینس موجود تھے۔
11 ستمبر سن دو ہزار ایک کو نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر، پینٹاگون اور پنسلوینیا میں طیاروں سے حملے کیے گئے تھے جن میں تقریبا تین ہزار افراد مارے گئے تھے۔
ان حملوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔

