غزہ جنگ: 20 ہزار سے زائد اسرائیلی فوجی زخمی، نصف نفسیاتی مریض، وزارت دفاع

IMG 20250916 WA0715



تل ابیب – اسرائیلی وزارتِ دفاع نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کے نتیجے میں اب تک 20 ہزار سے زائد فوجی زخمی ہو چکے ہیں، جن میں سے تقریباً نصف شدید نفسیاتی دباؤ اور ذہنی امراض میں مبتلا ہیں۔
وزارتِ دفاع کی رپورٹ کے مطابق جنگ کے طویل دورانیے، شدید مزاحمت اور ہلاکت خیز جھڑپوں نے فوجیوں کی جسمانی اور ذہنی صحت پر گہرے اثرات ڈالے ہیں۔ متعدد فوجیوں کو بار بار محاذ پر بھیجنے کے باعث پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر (PTSD)، ڈپریشن اور دیگر نفسیاتی مسائل میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
اسرائیلی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ صورتحال براہِ راست فوج کی جنگی صلاحیت اور محاذ پر کارکردگی کو متاثر کر سکتی ہے، جبکہ فوجی خاندانوں میں بھی نفسیاتی اور سماجی مسائل تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔
عالمی مبصرین کا کہنا ہے کہ فوجی اہلکاروں میں بڑھتی ہوئی ذہنی بیماری نہ صرف عسکری قیادت کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے بلکہ اسرائیلی معاشرے کے اندر سیاسی اور سماجی دباؤ کو بھی مزید بھڑکا سکتی ہے۔

متعلقہ پوسٹ