شاہد کپور کی آنے والی فلم ’’او رومیو‘‘ کی پہلی جھلک ریلیز

IMG 20250916 WA0710



ممبئی – بالی وڈ کے مقبول اداکار شاہد کپور کی نئی فلم ’’او رومیو‘‘ کی پہلی جھلک ریلیز کر دی گئی ہے، جس نے مداحوں میں بے پناہ جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔
ریلیز ہونے والی جھلک میں شاہد کپور کو ایک بالکل نئے اور منفرد روپ میں دکھایا گیا ہے۔ ان کے انداز اور شخصیت کو دیکھ کر فلمی شائقین بے صبری سے ان کی اداکاری کے مزید پہلو دیکھنے کے منتظر ہیں۔
فلمی حلقوں کے مطابق ’’او رومیو‘‘ ایک رومانوی اور ڈرامائی کہانی ہوگی جس میں شاہد کپور کی شاندار پرفارمنس فلم کا سب سے بڑا حسن قرار دی جا رہا ہے۔
پروڈیوسرز نے بتایا کہ فلم کی ریلیز اگلے برس متوقع ہے، جب کہ جلد ہی فلم کا ٹریلر بھی ناظرین کے لیے پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ پوسٹ