نیویارک — شام کے صدر احمد الشرح اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے۔ وہ تقریباً چھ دہائیوں میں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہونے والے پہلے شامی سربراہِ مملکت ہیں۔
اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس منگل سے شروع ہوگا، جس میں صدر احمد الشرح ایک بڑے سرکاری وفد کی قیادت کریں گے۔
یاد رہے کہ آخری بار 1967 میں شامی صدر نورالدین الاتاسی نے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کی تھی، جو اسد خاندان کے اقتدار سے قبل شام کے حکمران تھے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق احمد الشرح کی شرکت شامی سیاست اور عالمی برادری کے ساتھ تعلقات کے نئے دور کی علامت قرار دی جا رہی ہے

