لاہور (نمائندہ خصوصی) — وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یومِ انصاف کے موقع پر ایک خصوصی پیغام میں انصاف کی اہمیت اور حکومت پنجاب کے عزم کا اعادہ کیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا: "جہاں انصاف کا چراغ بجھ جائے، وہاں ظلم کی تاریکی پورے معاشرے کو نگل لیتی ہے۔ انصاف وہ سورج ہے جس کی روشنی کے بغیر کسی قوم کی تقدیر کبھی روشن نہیں ہو سکتی۔”وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ: "جہاں ناانصافی ہو، وہاں بداعتمادی، نفرت، فتنہ اور انتشار جنم لیتے ہیں۔ ناانصافی نہ صرف فرد کو متاثر کرتی ہے بلکہ یہ پورے معاشرے کی جڑوں کو کمزور کر دیتی ہے۔”انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ: "اگر انصاف نہ ہو تو ترقی اور خوشحالی ادھورے خواب بن جاتی ہے۔ انصاف کی روشنی ہر فرد کی زندگی روشن کر سکتی ہے۔”وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی حکومت کے اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا:”پنجاب میں انصاف اور مساوات کو ترجیح دینا میرا عزم ہے۔ ناانصافی کے سدباب کے لیے پیرا جیسے ادارے قائم کیے ہیں، اور حکومت کی پالیسیوں کا بنیادی مقصد ہر فرد کو بلاامتیاز حقوق اور انصاف کی فراہمی ہے۔”آخر میں مریم نواز شریف نے کہا:”انصاف قائم رکھنا ہماری ذمہ داری بھی ہے اور ہمارا عہد بھی۔”عالمی یومِ انصاف پر ان کا یہ پیغام واضح کرتا ہے کہ حکومت پنجاب شہریوں کو منصفانہ اور مساوی حقوق کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے۔
متعلقہ پوسٹ
ایک عام سی بات – ایکسپریس اردو
انسانی جسم کی تشکیل کے دوران دل پہلے اور دماغ بعد میں وجود میں آتا ہے، یہ دونوں انسانی جسم کے بنیادی اعضاء ہیں، جسم کے دیگر اعضاء بھی اپنی اپنی جگہ اہمیت کے حامل ہیں مگر جب تک انسان کا دل اور دماغ ٹھیک سے اپنا کام سر انجام دیتے ہیں اُس کی سانسوں کی ڈور چلتی رہتی ہے۔…
لوفتھانزا کی 100ویں سالگرہ: یورپ کی سب سے بڑی ایئر لائن کا تاریخی سنگ میل
فرینکفرٹ – یورپ کی سب سے بڑی ایئر لائن لوفتھانزا نے 6 جنوری 2026 کو اپنی 100ویں سالگرہ منائی، جو ایک صدی کی ہوا بازی کی تاریخ کا نشان ہے۔6 جنوری 1926 کو پہلی "لوفٹ ہانزا” کی بنیاد رکھی گئی تھی، اور اسی سال 6 اپریل کو اس کی پہلی پرواز ہوئی تھی (deutschland.de) ۔ یہ سالگرہ نہ صرف ایک…
Federal Government Announces Public Holidays for the Year 2026
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سال 2026 کے لیے سرکاری اور اختیاری تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ کابینہ سیکریٹریٹ نے سال 2026 کے لیے عام تعطیلات کا اعلان کیا۔ کابینہ ڈویژن نے قومی، اسلامی اور اقلیتوں کے تہواروں پر عام تعطیلات کا شیڈول جاری کیا ہے۔ شیڈول کے مطابق سال کی پہلی تعطیل یوم کشمیر پر 5 فروری بروز جمعرات…
اسلام آباد میں سنگ دل بیٹے کے ہاتھوں باپ کا قتل
وفاقی دارالحکومت میں سنگ دل بیٹے نے فائرنگ کر کے باپ کو قتل جبکہ بھتیجے کو شدید زخمی کر دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں قتل کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں بیٹے نے باپ کو قتل کردیا، مقتول کی شناخت قیس کے نام سے ہوئی جس کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی۔ اطلاعات کے مطابق…
کراچی کے گلستانِ جوہر میں 43 رہائشی عمارتیں خطرناک قرار، ہزاروں مکینوں کا مستقبل غیر یقینی
کراچی: (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ رپورٹ)شہرِ قائد کے مصروف ترین علاقے گلستانِ جوہر میں واقع 43 رہائشی عمارتوں کو خطرناک قرار دے دیا گیا ہے، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہو گئی ہے۔یہ عمارتیں گلستان جوہر کے مختلف بلاکس میں موجود ہیں، جن میں سینکڑوں فلیٹس اور ہزاروں افراد اپنے اہل خانہ سمیت رہائش پذیر ہیں۔…
جرمنی نے €30 ارب کا اکنامک اور انویسٹمنٹ پیکج لانچ کر دیا
برلن:وائس آف جرمنی جرمنی نے اپنے معاشی مستقبل کو مضبوط بنانے کے لیے €30 ارب کا “Deutschlandfonds” فنڈ شروع کر دیا ہے، جس کا مقصد نجی سرمایہ کاری کو تکنیکی ترقی، صنعتی جدید کاری اور توانائی کے شعبوں میں متحرک کرنا ہے۔اس فنڈ کے تحت سرمایہ کاروں کو گارنٹی، قرضے اور وینچر سرمایہ کاری کی سہولیات فراہم کی جائیں گی…

