ڈاکٹروں کا عجیب فیصلہ ٹوٹی ٹانگ پر گتا باندھ دیا

news 1789283470 5267



news 1789283470 5267

(ویب ڈیسک) سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹروں نے انوکھا کارنامہ انجام دیتے ہوئے مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ کو جوڑنے کیلئے پلاسٹر کے بجائے گتا باندھ کر گھر بھیج دیا ہے۔

 رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے علاقے ہولاس گنج میں دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں دو نوجوان زخمی ہوئے۔

انہیں فوری طور پر سرکاری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انتظامیہ کی غفلت کے باعث دونوں نوجوانوں کی ٹانگوں پر پلاسٹر کے بجائے گتا (کارڈ بورڈ) باندھ دیا گیا۔

اس واقعے پر ریاست کے قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے حکومت پر شدید تنقید کی، انہوں نے کہا کہ ریاست کا محکمہ صحت خود آئی سی یو میں چلا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:ویڈیو،ملائیشین وزیر اعظم نے کشور کمار کا گیت گا کربھارت کوحیران کر دیا 

تیجسوی یادو نے کہا کہ دارالحکومت سے تھوڑے ہی فاصلے پر واقع سرکاری ہسپتال میں مریضوں کو پلاسٹر جیسی بنیادی طبی سہولت تک میسر نہیں ہے۔

 کیا بہار کی مالی حالت اتنی خراب ہو چکی ہے کہ اب حکومت کے پاس ہسپتال میں فریکچر پر پلاسٹر لگوانے کے بھی پیسے نہیں بچے؟

ہسپتال کے انچارج سپرنٹنڈنٹ چندر شیکھر آزاد نے بتایا کہ ضلع مجسٹریٹ نے انچارج سول سرجن مینا کماری اور دیگر حکام کو طلب کر کے ان سے جواب طلبی کی اور اس واقعے کی تحقیقات کے احکامات بھی جاری کر دیے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ