
(24نیوز)عراقی وزیراعظم نے کہاہے کہ عراق کسی دوسرے کے تنازعات کا میدان جنگ نہیں بن سکتا۔
عراقی وزیراعظم نےسرحدی گزرگاہوں پر سکیورٹی اقدامات مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ عراقی سرزمین سے ہمسایہ ممالک کے خلاف کسی بھی سرگرمی کو روکا جائے گا۔
عراقی وزیراعظم نے واضح کیاہے کہ عراق کی سلامتی اور قومی خودمختاری کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حوثیوں کے حملے؛برطانیہ کا سعودی اور یمنی حکومت سے بھرپوراظہار یکجہتی
عراقی وزیراعظم نے سرحدی گزرگاہوں پر سکیورٹی اقدامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے حالیہ واقعات کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کردی ۔

