واشنگٹن — ۱۱ ستمبر ۲۰۰۱ء کے حملوں کی ۲۵ویں برسی پر القاعدہ کے میڈیا ونگ "السحاب” نے ایک ۵۰ منٹ کی نئی ویڈیو جاری کی ہے جس میں اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کی مبینہ طور پر پہلے کبھی نہ دیکھی گئی فوٹیج شامل ہے۔ ویڈیو "A Quarter Century of the 11 September Raids” کے عنوان سے جاری کی گئی، جس میں سابق القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری کی بھی نئی تصاویر ہیں۔ یہ واضح نہیں کہ فوٹیج مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی یا پرانی ہے۔
امریکہ نے ۲۰۱۹ء میں حمزہ کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی، تاہم ۲۰۲۴ء میں رپورٹس سامنے آئیں کہ وہ زندہ ہے اور خفیہ طور پر القاعدہ کی قیادت کر رہا ہے۔ رواں سال سعودی عرب نے اس کی شہریت منسوخ کر دی تھی۔

