
(24نیوز) متحدہ عرب امارات میں یکم جنوری 2027 سے نئے ٹریفک قوانین نافذ کرنے کا اعلان کردیا گیاہے، نئے قوانین میں پیشہ ور ڈرائیورز 24 گھنٹوں میں 9 گھنٹے سے زیادہ گاڑی نہیں چلاسکیں گے۔
حکام کے مطابق ٹیکسی، ٹرک، بس اور ڈیلیوری ڈرائیورز کے روزانہ ڈرائیونگ اوقات محدود کرنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ تھکن یا نیند کی کیفیت میں گاڑی چلانے پر بھی پابندی عائد ہوگی،اس کے علاوہ وفاقی ٹریفک کونسل کو ڈرائیونگ کے 9 گھنٹے کے مقررہ دورانیے میں تبدیلی کا اختیار دے دیا گیا ہے جس کا اطلاق تمام پرائیوٹ اور پروفیشنل ڈرائیورز پر ہوگا، نئے قوانین کا مقصد ٹریفک حادثات کی روک تھام اور سیفٹی کو بہتر کرنا ہے۔
حکام نے بتایا کہ 4 سال اور اس سے کم عمر بچوں کیلئے گاڑی میں حفاظتی نشست لازمی قرار دی گئی ہے، بچوں کی نشست ان کے وزن اور قد کے مطابق پچھلی سیٹ پر لگانا ضروری ہوگا،ڈرائیور کی بینائی کی جانچ کے نئے معیار مقرر کئے گئے ہیں، بینائی چیکنگ کے بعد ہی لائسنس کی تجدید کی جائے گی۔
عرب امارات اور خلیجی ممالک کے شہریوں کے ڈرائیونگ لائسنس کی مدت 10 سال ہوگی، غیر ملکی رہائشیوں کے ڈرائیونگ لائسنس 5 سال کیلئے جاری کئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی ایوان نمائندگان میں نئی تاریخ رقم، ڈیموکریٹس کی 100 سے زائد خواتین کامیاب

